Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ غیرقانونی اور بلاجواز تھا (انسانی حقو ق کونسل)

 امریکا اپنے دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا کہ قاسم سلیمانی مستقبل قریب میں کوئی خطرہ تھے،وہ حملے کیلئے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا
 اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی گئی، پہلی بار کسی حکومت نے تیسرے ملک میں حکومتی عہدیدار پر حملے کو اپنا دفاعی اقدام قرار دیا،آزاد تفتیشی اہلکار
جنیوا(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی آزاد تفتیشی اہلکارایگنس کا لمارڈ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قافلے پر امریکا کے ڈرون حملے کو غیرقانونی عمل قرار دے دیا،ایک انٹرویو میں کالمارڈ نے کہا کہ امریکا اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا کہ جنرل قاسم سلیمانی مستقبل قریب میں کوئی خطرہ تھے،وہ حملے کیلئے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا، حملے میں اقوام متحدہ کے منشور کی بھی خلاف ورزی کی گئی،یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی حکومت نے اپنے دفاع کے حق کو، ایک تیسرے ملک میں حکومتی عہدیدار پر حملے کا جواز بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملوں کی بات کی جائے تو سلامتی کونسل غائب ہے اور عالمی برادری بڑی حدتک خاموش ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ممالک کو فوجی ڈرون طیاروں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں جوابدہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں قانون وضع کیا جائے،انہوں نے قاسم سلیمانی پر حملے سے متعلق رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular