Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

بدامنی ایران کو اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے واضح کیا کہ دباؤ۔ دھمکیوں اور بدامنی کی وجہ سے ایران اپنے سیاسی اور نظریاتی اصولوں سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔۔ ولی امر مسلمین خامنہ ای نے ملک میں حالیہ پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قومی اتحاد پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت پھیلائی گئی بدامنی ایران کو اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم غلامی اور بیرونی طاقتوں کے ایجنٹوں کو مسترد کرتی ہے اور تشدد عوامی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے واشنگٹن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے معزول شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیرونی حمایت یافتہ سیاسی فریب ناکام ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر نے زور دیا کہ متحد قوم ہی دشمنوں کو شکست دے سکتی ہے اور قومی اتحاد ہی بیرونی دباؤ کا سب سے مضبوط جواب ہے۔
ایران میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز دارالحکومت تہران اور مشہد سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرے پُرامن رہے اور سکیورٹی فورسز نے انہیں منتشر نہیں کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular