
لندن: برطانیہ میں پانچ یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی طلبا نے احتجاجی کیمپ قائم کردئے ہیں۔ فلسطینی حامی طلباء نے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹیڈیز، آکسفورڈ، کیمبرج، لیور پول اور ایڈنبرا میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ ایڈنبرا اور کیمبرج یونیورسٹیاں صیہونی ریاست کے قیام میں کلیدی کردار کے لئے بدنام برطانوی سیاست دان آنجہانی لارڈ بیلفر سے نزدیکی تعلق رکھتی ہیں۔ ایڈنبرا اور کیمبرج یوینیورسٹیوں کے یہ کیمپ صیہونی وحشی پن کے خلاف جاری عالمی تحریک کا حصہ ہے۔ طلبا کی اس عالمی تحریک میں جنگ بندی، اسرائیل سے کسی بھی طرح کے تعلقات منقطع کرنے اور اسے ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


































