
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ بین الاقوامی دباؤ کے تحت افغان طالبان اپنی پالیسیاں نرم کرنے پر تیار ہوگئے افغان وزارت تعلیم کے مطابق اسکول و تعلیمی مراکز میں لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔ ملک بھر میں پرائمری تک تعلیم کیلئے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں گے ۔افغانستان کے کئی صوبوں میں مقامی حکام نے لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کرا دیے تھے۔ جبکہ گزشتہ ماہ لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پربھی پابندی لگادی تھی۔ عالمی برادری کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


































