Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ کا ایران میں شادی کی تقریب پر حملے پر تشویش کا اظہار

نیویارک: اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل کو خاص طور پر شہری ہلاکتوں کی اطلاعات پر تشویش ہے، جن میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ بھی شامل ہے، شہریوں پر حملے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔
پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دوجارک کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل تمام فریقوں سے انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے، بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنے اور کسی بھی ایسے اقدام یا بیان سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل کا بدستور ماننا ہے کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ دوجارک کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کی راہ پر واپس آئیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرغزستان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی تھی۔
اس سے قبل ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی نے دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو خط لکھ کر جنوبی ایران میں امریکی حملوں کی مذمت کی ہے، رپورٹس کے مطابق جن میں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا۔
اپنے خط میں ہلالِ احمر نے کہا ہے کہ فضائی حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ مزید 67 افراد زخمی ہوئے۔ ہلالِ احمر کے مطابق یہ حملہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے اُس وقت ہوا جب سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی۔ ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular