
دوحہ : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب۔ قطر اور عرب امارات کے ساتھ الگ الگ دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ ڈرون سے دفاع کی مہارت اور ٹیکنالوجی شیئر کرے گا۔ یوکرینی صدر سعودی عرب کے بعد عرب امارت اور قطر پہنچے جہاں انھوں نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت دونوں ملک میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹنے میں مہارت کا اشتراک کر سکیں گے۔ معاہدہ ٹیکنالوجی کے اشتراک کے ساتھ ساتھ دفاعی سرمایہ کاری میں تعاون کو ممکن بنائے گا۔


































