
ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے نورڈ اسٹریم دھماکوں میں یوکرین کے ملوث ہونے کے الزامات کو مکمل بکواس قرار دیکر مسترد کردیا۔ ولادیمیر پیوٹن نے ایک انٹرویو میں اصرار کیاکہ ان حملوں کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ یورپ کو سستی روسی قدرتی گیس کی سپلائی روک کر مہنگی مائع گیس فراہم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی طور پر امریکہ یورپی منڈی میں روسی توانائی کی سپلائی کو روکنے اور اپنی مقدار کی سپلائی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنی گہرائی میں ایسا طاقتور دھماکا صرف وہ ماہرین ہی کر سکتے ہیں جنہیں متعلقہ ٹیکنالوجیز سے لیس ریاست کی مدد حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ دھماکوں پر جرمن ردعمل سے واضح ہوتا کہ جرمنی پر امریکا کا قبضہ ہے اور وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر ہتھیار ڈالنے کے کئی دہائیوں بعد بھی آزادانہ طور پر کام کرنے سے قاصر ہے۔


































