Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

یوکرائن تنازع: امریکا، برطانیہ اور فرانس کی روس پر پابندیاں لگانے کی تیاری

ماسکو: روس کی جانب سے یوکرین سے الگ ہونے والی ریاستوں کو تسلیم کرنے پر مغربی ممالک کا شدید رد عمل سامنے آگیا اور امریکا، برطانیہ ، فرانس نے روس پر پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے کے فیصلے پر امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے ڈونیسک اور لوہانسک کے علاقے بھی معاشی پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔
یورپی یونین نے روسی بانڈز کی تجارت پر پابندی عائد کرنے پر غورشروع کردیا ہے، روسی پارلیمنٹ کے سینکڑوں اراکین پر بھی پابندی لگ سکتی ہے جبکہ یورپی یونین کا یوکرین سے علیحدہ ہونے والے علاقوں کو فری ٹریڈ ڈیل سے نکالنے پر غور جاری ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور یوکرین میں موجود تمام برطانوی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
دوسرہ جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے علاقوں کو آزاد تسلیم کرنا کیف کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے صدر پیوٹن کے فیصلہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر سے متصادم قرار دیا۔ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کوتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے، فریقین ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے کشیدگی کو ہوا ملے، یوکرین تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular