
واشنگٹن : امریکا نے ایران کے جزیرے خارگ پر شدید ترین حملے کئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ جزیرے پر تمام فوجی اہداف کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جزیرے پر تیل کے بنیادی ڈھانچے کو ختم نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ اگر ایران یا کسی اور نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے آزادانہ اور محفوظ نقل و حمل میں مداخلت کی تو وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ انہوں نے جنگ کے خاتمے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ وہ نہیں بتاسکتے۔ جب تک ضرورت ہو گی تب تک جنگ چلے گی ۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ جلد ہی امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کو حفاظت فراہم کرنا شروع کر دے گی۔ امید ہے چیزیں ٹھیک چلیں گی۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ ایران میں ہونے والے نقصان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم انھیں شدت سے نشانہ بنائیں گے۔ ہم نے انھیں اتنا نقصان پہنچایا ہے کہ انھیں تعمیر نو میں کئی سال لگیں گے۔


































