Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

تر ک فوج کے عراق میں حملے، تعلقات میں سخت کشیدگی


ترک فوج نے شمالی عراق میں پی کے کے، کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ، جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں مخمور و سنجار کے قریب پناہ گزیں کیمپ کو بھی نشانہ بنایا
ترک سفیر فاتح ییلدیز کی وزارت خارجہ طلبی، ترکی کا حملہ اشتعال انگیز اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہے،مناسب وقت پر کرارا جواب دیا جائے گا،عراق
انقرہ/بغداد(نیوزڈیسک) ترکی کی عراق کے اندر اشتعال انگیز کارروائیوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے، عراقی وزارت خارجہ نے شمالی عراق پر ترکی کے جنگی طیاروں کے حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر چوبیس گھنٹوں میں دوسری بار ترکی کے سفیر کو طلب کرکے ترکی کے اقدام کو عراق کے اقتدار اعلی کی توہین قرار دیا ، ترکی کے سفیر فاتح ییلدیز کو وزارت خارجہ طلب کرکے انھیں ایک احتجاجی یادداشت دی گئی ہے جس میں حکومت ترکی سے کہا گیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات اور عراق کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے سے باز آجائے عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ شمالی عراق پر ترکی کا حملہ اشتعال انگیز اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہے ، عراق ترکی کو آئندہ ایسے حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دے گا، ترکی کے حملوں کا مناسب وقت پر کرارا جواب دیا جائے گا، اس سے پہلے ترک فوج نے شمالی عراق میں پی کے کے، کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ،ترک جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں مخمور و سنجار کے قریب واقع پناہ گزیں کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular