
دمشق: ترک فوجیوں نے ایک بار پھر دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی شام پر حملہ کر دیا۔ ترک فوج نے صوبے الحسکہ کے شہر تل تمر کے دیہی علاقوں پر گولے داغے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں جانی نقصانات کے علاوہ مالی نقصانات بھی ہوئے اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔


































