
اوسلو: ترکیہ کی دھمکی کام کرگئی۔ ناروے نے اوسلو میں قرآن جلانے کی اجازت منسوخ کردی۔ ناروے پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اوسلو میں ترک سفارت خانے کے سامنے اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی لگادی ہے ۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران قرآن جلانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ناروے میں قرآن کو جلانا ایک قانونی سیاسی بیان ہے۔ لیکن سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں ہو سکتی۔ اس سے پہلے ترک وزارت خارجہ نے ناروے کے سفیر کو طلب کرکے مظاہرے کی اجازت دینے پر وضاحت طلب کی تھی اور احتجاجی مراسلہ سفیر کے حوالے کیا تھا۔ ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ انسانیت کے خلاف جرم آزادی اظہار نہیں ہے۔ یہ نفرت انگیز جرم ہے۔ نفرت کو اظہار کی آزادی نہیں کہہ سکتے۔


































