Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ترکیہ نے جنگ ختم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں

انقرہ: ترکیہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے ایران سمیت متعلقہ ممالک کے حکام سے ٹیلی فونک رابطے کئے ہیں۔ ترک سفارتی ذرائع کے مطابق ہاکان فیدان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کیلس اور امریکا کے حکام سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے۔ ان رابطوں میں جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ اقدامات اور سفارتی راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے پر زور دیا گیا۔ تاہم ان مذاکرات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی کسی حتمی پیش رفت کا اعلان سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ترکیہ اس معاملے میں اہم ثالثی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ خطے میں بڑے پیمانے پر تصادم کو روکا جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular