
انقرہ: ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا۔ دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی الیکشن کے لئے گذشتہ روز ووٹ ڈالے گئے۔ ساڑھے چھ کروڑ ووٹرز میں سے 88 اعشاریہ چار سات فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے 49 اعشاریہ 49 فی صد ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ ان کے مدِ مقابل کمال کلیچ داراوگلو نے 44 اعشاریہ 79 فی صد ووٹ حاصل کیے۔ تیسرے امیدوار سنان اوغان نے 5.23 فیصد ووٹ لئے ہیں وہ 28 مئی کو دوبارہ الیکشن میں کنگ میکر بن کرسامنے آئے ہیں۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار تیس پارٹیوں اور 151 آزاد امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ کلیچ اوگلو دوسرے دور میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے زور دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اردوان کی جماعت ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے عمل میں مداخلت کر رہی ہے۔


































