
استنبول :ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ استنبول میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں مصری وزیرخارجہ سامع شوکری اور ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے غزہ میں مزید فلسطینیوں کی نقل مکانی سے خبردار کیا۔ سامع شوکری نے کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام کو بے گھر کرکے مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش سے گریز کرنا چاہیے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کے ساتھ چھ اسرائیلی کراسنگ کو انسانی امداد کے لیے کھول دیا جائے۔ ہاکان فیدان نے کہاکہ شاکری سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور محصور علاقے میں انسانی امداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


































