
تیونس : تیونس نے گیارہ سال بعد شام سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ وہ شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ ملاقات میں تیونس کے صدر نے کہا کہ ایک دوسرے کے دارالحکومت میں سفیروں کی غیر موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ سفیر ریاست کے لیے ہوتا ہے حکومت کے لیے نہیں،انہوں نے دوسرے ممالک کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی حکومت کا مسئلہ ایک اندرونی معاملہ ہے جس سے صرف شامیوں کا تعلق ہے۔ شام میں حکومت کا سوال صرف شامیوں سے تعلق رکھتا ہے۔ کسی کو اس میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے ۔ تیونس نے 2012 میں شام کے سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔


































