
واشنگٹن: امریکا کے جنگی جنونی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا کے تیل پر قبضے کا اعلان کرکے اپنے عزائم بے نقاب کردئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا امریکا کو تین سے پانچ کروڑ بیرل تیل دے گا۔ جسے بیچ کر امریکا خود وینزویلا پر پیسہ خرچ کرےگا۔ سارا پیسہ ٹرمپ کے کنٹرول میں ہوگا۔ٹرمپ نے اپنے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو منصوبہ فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایت دے دی ۔
وینزویلا کے موجودہ تیل کا حصہ عالمی سپلائی کا ایک فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ ملک کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کی نئی صدر کو دھمکی دی تھی کہ چین روس ایران اور کیوبا کو ملک سے نکالیں اور اقتصادی تعلقات ختم کریں۔ امریکی مفادات نہ ماننے پر انہیں بھی ہدف بنایا جاسکتا ہے۔


































