
واشنگٹن : جنگی جنونی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ایران پر مسلسل سخت حملے کیے جائیں گے اور توانائی کے اہداف کو بھی ضرورت پڑنے پر نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ وہ معاہدہ کر لے، ورنہ اسے مزید سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہوگیا۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو پر مجوزہ بیس فیصد فیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی منصفانہ نہیں کہ ہم پوری دنیا کے لیے آبنائے ہرمز کی حفاظت کریں۔


































