
تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں ۔ ایران نے میدان جنگ میں نئے پتے دکھانے کیلئے خود کو تیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے صدر ٹرمپ خود فریبی کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرلیں گے یا نئی جنگ جوئی کا جواز پیدا کرلیں گے۔ قالیباف نے واضح کیا کہ طاقت کے زور پر شرائط منوانے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور تہران اپنے مفادات کا ہر صورت دفاع کرے گا۔


































