
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی وقت مقرر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی بحالی کے لیے جلدی میں نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ان کے پاس کوئی ٹائم ٹیبل نہیں اور وہ اسے ممکنہ حد تک جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق ایران کے خلاف معاشی پابندیاں اور فوجی حملے، دونوں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران شدید مہنگائی کا شکار ہے اور اس کی معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر دباؤ جاری رکھنے کے باوجود وہ تہران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے کسی عجلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، لیکن وہ شہید نہیں ہوئے ہیں۔


































