
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکا بندی اور تمام تجارتی جہازوں سے بیس فیصد فیس لینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے اور مستقبل میں بھی کھلی رہے گی، ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور انکے گاہکوں کو روکے گی، ایران کے علاوہ دیگر ملکوں کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی۔ آبنائے ہرمز کی ناکابندی اور نئے طریقے کار کا عمل فوری شروع کیا جائے گا۔


































