
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں انتقام کے نعروں سے خوفزدہ ہوگئے۔ دھمکی دی کہ اگر ایران نے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوری طور پر ایران پر ہزاروں میزائل داغ دے گا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ اگر ایرانی حکومت دُنیا کے مختلف حصوں میں بارہا دہرائی گئی اپنی دھمکی پر عمل کرتی ہے کہ وہ مجھے قتل کرے گی یا قتل کرنے کی کوشش کرے گی تو ایران کی جانب پہلے ہی ایک ہزار میزائل نشانے پر رکھے جا چکے ہیں اور ان کے فوری بعد مزید ہزاروں میزائل بھی داغے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورت میں احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور امریکی فوج ایک سال کے عرصے میں ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے تیار، پُرعزم اور مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔


































