
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران جنگ پر کوئی افسوس نہیں، وہ وسط مدتی انتخابات کی وجہ سے مکمل جنگ نہیں کر رہے۔ انتخابات کے فوری بعد یا اس سے پہلے ہی جنگ ختم ہو جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں ایران کے خلاف جنگ کے طریقہ کار پر کوئی پچھتاوا نہیں اور اگر دوبارہ موقع ملا تو وہ بھی یہی اقدامات کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اس کے پاس اب بھی کچھ میزائل موجود ہیں اور وہ ہمیشہ کچھ میزائل داغنے کی صلاحیت رکھے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر دی ہے۔ ورنہ وہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کو نشانہ بنا سکتا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو امریکا کو تہران کے ساتھ بہت مختلف انداز میں معاملات طے کرنا پڑتے۔


































