ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت قدس الشریف ہو،پاکستان،یہ صدی کی نفرت انگیزترین ڈیل اورمشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خوا ب ہے،ایران
شام کی پارلیمنٹ میں منصوبہ کیخلاف قرار داد منظور، ٹرمپ کا امن منصوبہ قطعی ناقابل قبول ہے، فلسطینیوں کو اسے مسترد کرنے کا پورا حق ہے،ملائیشیا،فلسطینی سرزمین قابل فروخت نہیں،ترکی
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر کے امن منصوبے سینچری ڈیل کوعرب لیگ کے پلیٹ فار م سے مسترد کردیا گیا ہے، قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں منصوبے کو فلسطینیوں کے لیے یکسر غیرمنصفانہ قراردیا گیااور کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے کم سے کم حقوق اور اْمنگوں کو پورا نہیں کرتاہے،اومان اور شام نے بھی منصوبے کو مسترد کردیا، شام کی پارلیمنٹ نے منصوبہ کیخلاف قرار داد منظور کرلی،اردن نے اسرائیل کے 1967 سے پہلے کی خطوط پر مبنی دو ریاستی حل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے سینچری ڈیل کی حمایت کرنے والے عرب ممالک کو غدار قرار دیا،پارٹی کے ارکان سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ سینچری ڈیل کا منصوبہ الحاق کا منصوبہ ہے جس کا ہدف دو ریاستی حل کو ختم کرنا اور فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کرنا ہے،فلسطینی سرزمین قابل فروخت نہیں، ملائیشیاکے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا امن منصوبہ قطعی ناقابل قبول ہے، یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر اسرائیل کے حق میں ہے، فلسطینیوں کو اسے مسترد کرنے کا پورا حق ہے، پاکستان نے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت قدس الشریف ہو،ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا یہ صدی کی نفرت انگیزترین ڈیل ہے،وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسے جہنم کی جانب جانے والے ہائی وے اور مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قراردیا۔دوسری جانب اس ڈیل کے بعدمسلم امہ کے سرکردہ بعض عرب ممالک کے چہرے بے نقاب ہوگئے۔ سعودی عرب، عرب امارات،مصر اور بحرین نے منصوبے کی حمایت کی۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ریاض مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کیلئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ادھر شاہ سلمان نے فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے امریکی سرپرستی میں اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کرنے پرزوردیا، متحدہ عرب امارات نے ٹرمپ پلان کو مذاکرات کے لئے اہم نقطہ آغاز قرار دیدیا،امریکا میں یو اے ای کے سفیرنے کہا فلسطینی اور اسرائیلی دیرپا امن حاصل کر سکتے ہیں،مصر نے منصوبے کی حمایت کی ہے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کے سوادوسرا کوئی متبادل نہیں، دلچسپی کی بات ہے کہ مصر،عرب امارات اور سعودی عرب امن منصوبے کی حمایت کررہے ہیں جبکہ عرب لیگ کے پلیٹ فار م سے مسترد کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا جس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کوحقیقت پسندانہ دو ریاستی حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں یا فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل نہیں کیا جائے گا، وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان کا پیش کر دہ منصوبہ فلسطینیوں کے لیے آخری موقع ہو۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ کا سازشی سینچری ڈیل منصوبہ،بعض عرب ممالک کے چہرے…
ٹرمپ کا سازشی سینچری ڈیل منصوبہ،بعض عرب ممالک کے چہرے بے نقاب
-
Ilyas - فروری 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































