
جدہ :سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک سے متعدد زمروں میں شامل افراد کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی ہے اور 18 برس سے کم عمر کے سعودیوں کے سفر بحرین پر عائد پابندی اٹھالی، وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسلسل غیر معمولی کوششیں کررہی ہے، تمام فیصلے مملکت کے صحت حکام کی سفارشات کو مدنظر رکھ کر کیے جارہے ہیں، بیان میں کہا گیا کہ ایسے ممالک جہاں سے سعودی عرب براہ راست آمد پر پابندی ہے اور ان ملکوں کے باشندوں یا وہاں سے آنے والوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ممنوعہ ملک سے نکل کر کسی ایسے ملک میں جہاں سے آنے پر کوئی پابندی نہیں وہاں 14 دن گزار کر مملکت آسکتے ہیں ایسے ملکوں سے مندرجہ ذیل زمروں میں شامل افراد کو مملکت براہ راست آنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی اور قرنطینہ کے دوران انہیں ویکسین دی جائے گی، بیان میں کہا گیا کہ ان زمروں کو مملکت براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے۔


































