Tue Nov 24, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی

مقبوضہ بیت القدس : صیہونی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ پہنچ گئے اور سخت اسرائیلی اقدامات اور ایک رات قبل کئے گئے اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے باوجود نماز فجر ادا کی۔فلسطینیوں نے صبح سویرے سے ہی ارد گرد کے مختلف شہروں سے آنا شروع کر دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ جماعت کے لیے وقت پر پہنچ سکیں، القدس کی گلیوں میں اسرائیلی قابض پولیس نے چوکیاں بنارکھی تھیں تاکہ ان کی مقدس مقام تک آمد میں رکاوٹیں ڈالیں۔ اس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسجد پہنچنے میں کامیاب ہو گئے.۔جمعرات کو درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نےمسجد اقصی کمپلیکس پر دھاوا بول دیا۔ غیر قانونی آباد کار اسرائیلی فوجیوں اور خصوصی پولیس دستوں کے کئی گروپوں کی سخت حفاظت میں باب المغریبہ کے راستے مقدس مقام میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کے لیے اشتعال انگیز کارروائیاں کیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular