
اسلام آباد : رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی حج ادا کر سکیں گے 50 فیصد حجاج مدینہ ایئرپورٹ جبکہ 50 فیصد حجاج جدہ ایئرپورٹ پر اتارے جائیں گے۔
پاکستانی عازمین کے لیے سعودی حکومت نے حج کوٹہ پر دستحط کردیے۔معاہدے کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سیکریٹری آفتاب اکبر دورانی، جوائنٹ سیکریٹری حج آفتاب خان مروت،ڈی جی حج ساجد منظور اسعدی، بھی موجود تھے۔پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی، جبکہ رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائیگا۔ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔


































