
غزہ : حماس نے کہا ہے کہ ثالث ممالک قابض اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جارحیت رکوانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔حماس نے ایک بیان میں اسرائیلی حملوں کو سنگین مجرمانہ اشتعال انگیزی اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ حملوں کا مقصد حالات کو الجھانا، معاہدے کی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کرنا اور دوسرے مرحلے کی جانب پیش رفت کو سبوتاژ کرنا ہے۔ حماس نے ثالثوں اور جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کی واضح مذمت کریں جن کی نگرانی جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو بے بنیاد اور گھڑے ہوئے بہانوں کے تحت کر رہا ہے۔


































