
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی خامنہ ای نے دو ثالث ممالک کے ذریعے دی گئی جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کی امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق ولی امر مسلمین نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں جنہیں دو ثالث ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جب تک امریکا اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے، شکست تسلیم کرنے اور ہرجانہ ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جاتا، اس وقت امن کی بات مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کے پہلے اجلاس میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف رہبر مسلمین کا مؤقف انتہائی سخت اور سنجیدہ تھا۔


































