Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی دشمن کو لبنان کی سرزمین پر ہرگز قبضہ کرنے نہیں دیںگے، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی متواتر خلاف ورزیوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن لبنان کی مشرقی سرحدوں کو ناامن بنانا چاہتا ہے لیکن حزب اللہ قومی دفاع کا فریضہ ادا کرے گی۔
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کی حلیف جماعت کے رکن ایہاب حمادہ نے کہا کہ قابض رجیم سیز فائر کی خلاف ورزی کے ذریعے اپنی جنگی شکست کا ازالہ کرنا چاہتی ہے۔ حزب اللہ صیہونی دشمن کو لبنان کی سرزمین پر ہرگز قبضہ کرنے نہیں دے گی اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لبنانی مزاحمت کمزور ہو گئی ہے وہ سخت غلطی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے 61 دن کے بعد بھی ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اگر دشمن لبنان کی سرزمین پر موجود رہے تو ہم اسے نکال باہر کر سکتے ہیں۔ لبنان کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے اگلا مرحلہ لبنان کے خلاف جنگ کی آگ بھڑکانا ہے، لیکن ہم دشمن کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قابض رجیم شامی سرزمین میں دراندازی کے بعد مشرقی سرحدوں سے لبنان کے خلاف کارروائی کی حماقت کرتی ہے تو حزب اللہ اپنا قومی فرض پورا کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular