
صنعا: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہاہے کہ ہمارے پاس ہتھیاروں کا ناقابل تصور ذخیرہ موجود ہے اور ہم بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں کا شکار کرتے رہیں گے۔انہوں نے امریکہ کو یمن کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس اس سے کہیں زیادہ اسٹریٹیجک ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے جس کا واشنگٹن تصور کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی ڈیٹرنٹ ہتھیاروں کے اسٹریٹجک ذخیرے سے آپ جس چیز کی توقع کریں گے۔ وہ مقدار، معیار اور تنوع کے لحاظ سے آپ کے تصور سے کہیں زیادہ ہے۔


































