
تل ابیب : صیہونی ریاست کو ہجرت کی بدترین لہر کا سامنا ہے۔ جہاں دو برس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادکار ملک چھوڑ چکے ہیں۔
اسرائیلی میگزین پلس نائن سیون ٹو کے مطابق اسرائیل سے غیر معمولی پیمانے پر بیرونِ ملک نقل مکانی نے اسکے وجود کو خطرہ میں ڈال دیا ہے. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بن یامین نیتن یاہو کی واپسی کے بعد ہجرت میں تیزی آئی۔ جبکہ آپریشن الاقصیٰ فلڈ کے بعد یہ رجحان مزید بڑھ گیا۔ مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق صرف 2023 میں 82 ہزار 800 افراد ملک چھوڑ گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ 2024 میں تقریباً 50 ہزار اور گذشتہ سال ستر ہزار افراد ملک چھوڑ گئے۔ انیس سو اڑتالیس کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ طویل مدت کے لیے ملک چھوڑنے والوں کی تعداد واپس آنے والوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔


































