
بیت المقدس: صیہونی آبادکاروں نے فوج کی سرپرستی میں ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ پردھاوا بول دیا۔ اسرائیل کی صیہونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں آبادکار باب المغاربہ سے مسجد الاقصیٰ میں گھس گئے۔ آبادکار مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں جگہ جگہ پھیل گئے۔ اور قابض فوج کی موجودگی میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ قابض فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بیت المقدس کی فلسطینی شخصیات اور مذہبی جماعتوں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صیہونی آبادکاروں کو ناکام بنانے کے لیے مسجد القصیٰ میں حاضری کو یقینی بنائیں۔


































