Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

صیہونی وزیراعظم نے اندورنی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے غزہ پر حملہ کیا، سید حسن نصر اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اندورنی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے غزہ پر بمباری اور قتل و غارت کی نئی مہم کا آغاز کیا۔ لیکن یہ حکمت عملی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ حسن نصر اللہ نے اسلامی جہاد کے کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نےکہا کہ سب جانتے ہیں کہ نیتن یاہو نے اسلامی جہاد کمانڈروں کو اہل خانہ سمیت شہید کرکے جارحیت کا آغاز کیا۔ اس جارحیت کے پیچھے نیتن یاہو کے مقاصد واضح تھے وہ ڈیٹرنس بحال کرنا، اندرونی بحران سے بھاگنا، اپنی اتحادی کابینہ میں تقسیم سے نمٹنا اور اپنی سیاسی اور انتخابی حیثیت کو بہتر بنانا چاہتا تھا لیکن اس کا حساب کتاب ناکام رہا کیونکہ اس نےاسلامی جہاد کونشانہ بنانے اور باقی دھڑوں کو بچانے اور مزاحمتی محاذ کے اندر افراتفری پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا۔حسن نصراللہ نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتحاد کی بدولت غزہ میں مزاحمت طاقتور ہے۔مزاحمتی دھڑوں کے اتحاد نے قبضے کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ عالمی برادری خاموش ہے اور امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل پر اسرائیل کی مذمت کرنے سے روکا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular