
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے پولیس فورس کو القدس میں بڑے حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔ بن گویر نے القدس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں سیکیورٹی اجلاس کے بعد کہا کہ پولیس فورسز کوحکم دیا ہے کہ القدس میں دفاعی شیلڈ ٹو آپریشن کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے حملے کا مقصد مبینہ دہشت گردی سے لڑنا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کے دفاعی شیلڈ آپریشن کا حوالہ دیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ بین گویر نے اپنے ووٹروں سے فلسطینی مزاحمت کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی اور فلسطینی مزاحمتی کارروائی کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


































