Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمنی میزائلوں نے امریکا و صیہونی اتحاد کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا، ایرانی وزیرخارجہ

تہران : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مسلح افواج کے عہدیداروں اور سیاسی رہنماؤں کی 14ویں قومی کانفرنس سے اپنی گفتگو میں کہا کہ یمنی عوام نے آپریشن "طوفان الاقصیٰ” کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کی حمایت میں بے مثال کردار ادا کیا۔ یہاں تک کہ جب یمنی خود امریکی و صیہونی شیطانی اتحاد کی شدید ترین بمباری کا سامنا کر رہے تھے اس وقت بھی انہوں نے مقبوضہ سرزمین کے قلب کو اپنے دیسی ساختہ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یمن کے ان میزائلوں نے امریکہ و صیہونی اتحاد کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری طاقت سے استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری اور میدان جنگ کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، بلکہ یہ دونوں محاذ ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "نہ” کہنا اور جبر تسلط کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی آئیڈیالوجی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد تقویت پکڑی۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ بے انصافی، مداخلت اور قبضے کے خلاف مقاومت ایک قایسے قدرتی نظریے کا مظہر ہے کہ جو بین الاقوامی قوانین پر مبنی ہے اور ایک انسانی، اخلاقی و فطری امر ہے۔ طاقت کے بغیر سفارت کاری بے اثر رہتی ہے۔ طاقت یا قدرت کی کئی اقسام ہیں جن میں قدرت اقتصادی، قدرت ثقافتی، نفیساتی قدرت وغیرہ شامل ہیں کہ جو ہمیشہ بیرونی پالیسیز پر عمل درآمد کے لئے اپنا موثر کردار رکھتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular