Tue Oct 27, 2026

ایران کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار امن وسلامتی ممکن نہیں، عمانی وزیر خارجہ اردنی فوج کے شام میں فضائی حملے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی رہبر معظم مکمل صحت مند ہیں، انہیں ملکی معاملات پر مکمل گرفت حاصل ہے، قالیباف یمن کی فوجی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنا مخالفین کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے، انصار اللہ طاقتور ایران، سائنسی و تکنیکی طاقت کی بنیاد پر مضبوطی سے کھڑا ہے: ولی امر مسلمین ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے، پزشکیان تہران : 4 ملکی اجلاس کا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ایران نے جارحیت کی صورت میں ممکنہ اہداف واضح کردئے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری مکمل ’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف

روزانہ کی خبریں

صیہونی لابی کے ہاتھوں انسانی وقار کی پامالی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، سربراہ انصار اللہ

صنعا: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ روئے زمین پر صیہونی لابی کے ہاتھوں ظلم و بربریت اور فساد کے سبب انسانی وقار کی پامالی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کی تقریب میں شریک لاکھوں شرکاء سے خطاب میں عبدالملک الحوثی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر امت اسلامیہ اور بالخصوص یمن کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اقوام متحدہ، امریکہ، اسرائیل اور یورپی حکومتوں کی طرف سے جنسی بے راہ روی کو فروغ دینا انسانی معاشرے کو تباہ کرنے اور اس پر قابو پانے کے مقصد سے لوگوں کو انسانی وقار سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کو اسوہ قرار دیتے ہوئے شیطانی اور ستکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی لابی، امریکہ، اسرائیل اور ان کے بدکردار اور بدعنوان حامیوں نے جس حد تک فتنے اور شر پھیلا رکھے ہیں، اتنے ہی لیول کی ذمہ داری ہمارے اوپر عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی قوموں کو آگاہ کریں کہ وہ خدا کے نور کو دوسری قوموں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور یہ ایک اہم موقع ہے۔ عبدالمالک الحوثی نے زور دے کر کہا کہ میں سعودی_ اماراتی اتحاد کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جارحیت اور محاصرہ ختم کرے اور ہماری قوم کو تیل اور گیس کے وسائل سے محروم کرنا بند کرے، میں انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ قبضے کے خاتمے اور جنگ کے مقدمات کی طرف بڑھیں کیونکہ دشمنی کی پالیسی کو جاری رکھنے پر اصرار سے سعودی اتحاد کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے جب کہ ہماری قوم کے پاس طاقت کے تمام آپشنز اور وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امت اسلامیہ کے اہم مسائل پر استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں یمنی قوم کی استقامت پر زور دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular