
مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی فوج نے اریحا مہاجر کیمپ پر دھاوا بول کر مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔صیہونی فوج نے غرب اردن میں اریحا کے قریب مہاجر کیمپ پر چھاپہ مارا، تمام سڑکوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کی گئی۔ قابض فوج نے ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے اندر موجود لوگوں سے باہر آنے کو کہا گیا۔ اس موقع پر فوجیوں نے گولیاں چلائیں جس سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ ایک فلسطینی کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج نے اس کی شہادت کا بھی اعلان کردیا۔ زخمی فلسطینی سڑک پرتڑپتا رہا مگر قابض فوج نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دوسری جانب جیریکو میں صیہونی فوج کے حملے میں زخمی فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ چند گھنٹوں میں چار فلسطینی جان سے گئے۔


































