Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال امریکا کے بے اعتبار ہونے کے ایرانی مؤقف کی تصدیق ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ اور امریکی حکام کو ناقابل اعتماد قرار دیا ہے۔ آیت اللہ شہید مطہری کی شہادت اور یوم معلم کی مناسبت سے ہزاروں اساتذہ اور ثقافتی شخصیات سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ اس وقت غزہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور صیہونی اور ان کے امریکی و یورپی حامی و پشت پناہ غزہ کے مسئلے کو دنیا کی رائے عامہ کے ایجنڈے سے باہر نکالنے میں ناکام ہوگئے۔ انہوں نے غزہ کے معاملے میں امریکی رویے کو اس کے ناقابل اعتماد ہونے کی تائید قرار دیا اور کہا کہ امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں کو دیکھیں ، صیہونی حکومت پر دباؤ میں روز بروز اضافہ ہونا چاہئے۔ تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کے معاملے کو کمزور نہ کیا جاسکے۔ ولی امر مسلمین نے کہاکہ آپ دیکھيں کہ امریکی اور ان کے ادارے زبانی مخالفت کر کے اسرائیل کے ساتھ کیا سودا کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ نے نہ ہی کوئی تخریب کاری کی ہے، نہ ہی تخریب کارانہ نعرے لگائے ہيں، نہ ہی کسی کو قتل کیا ہے۔ نہ ہی کہيں آگ لگائی ہے اور نہ ہی کہیں کوئی شیشہ توڑا ہے اس کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ طلبا کے خلاف بے تحاشہ طاقت کا استعمال امریکہ پر عدم اعتماد کے حوالے سے ایران کے درست موقف کی تصدیق کرتا ہے۔ یعنی درحقیقت آپ کے اس امریکہ مردہ باد کے نعرے کا پشت پناہ بن گیا جو آپ لگا رہے ہيں اور اس کے رویے نے سب پر ثابت کردیا کہ امریکہ شریک جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان عملی طور پر جو دیکھ رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ، غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے اس عظیم اور ناقابل معافی جرم میں شریک ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ انسان اس طرح کے نظام اور اس طرح کی حکومت کے بارے میں اچھا خیال رکھے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کی باتوں پر اعتماد کرے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ فلسطین اس کے اصل مالکان کا ہے اور معمول پر لانے کی کوششیں مغربی ایشیا کے خطے میں حالات کو پرسکون نہیں کریں گی۔ فلسطین کو اپنے اصل مالکان کے پاس واپس جانا چاہیے۔ فلسطین فلسطینی عوام کا ہے جن میں مسلمان، عیسائی اور یہودی شامل ہیں۔ فلسطین ان کے لیے ہے اور اسے ان کے پاس واپس آنا چاہیے اس طرح ہی مغربی ایشیا کے خطے کا مسئلہ حل ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular