
نیویارک : یمن پر عرب اتحاد کی 6 سال سے جاری جارحیت پر خاموش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک ملک کے دوسرے ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کو غلط اورناقابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے یوکرین کے معاملے پر بولتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے یوکرین اور ارد گرد انسانی ہمدردی کی کارروائیاں بڑھارہے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں روسی صدر پیوٹن سے پھر اپیل کرتا ہوں، روسی فوجیوں کو واپس بلائیں اور یوکرین میں فوجی آپریشن بند کریں۔ ہلاکتوں میں اضافے پر یوکرین میں خوف، غم اور دہشت کی تصویریں دیکھ رہے ہیں،بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون پرعملدرآمد برقرار رکھا جانا چاہیے۔ یوکرینی عوام کو مدد کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔


































