Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکے گا، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے گا اور ایران اپنی مضبوط پوزیشن پر قائم رہے گا۔ انہوں نے اقتصادی امور پر اجلاس میں کہا کہ حکومت کے اقتصادی شعبوں نے اس دباؤ سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پہلے ہی کر لیے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکہ اقتصادی دباؤ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔ جس طرح امریکہ جنگ کے دوران بھی کچھ حاصل نہیں کر سکا۔ پزشکیان نے کہا کہ حکومت کی پالیسی باہمی رابطے اور مذاکرات کے ذریعے مفاہمت پیدا کرنا اور مسائل حل کرنا ہے، تاہم اقتصادی دباؤ کے مقابلے میں ایران اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اب تک جس طرح اقتصادی دباؤ کے سامنے ڈٹا رہا ہے، اسی طرح آئندہ بھی ثابت قدم رہے گا۔ صدر نے حکومتی اور نجی شعبے کے ان اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمام مشکلات اور سخت حالات کے باوجود اپنی کوششیں جاری رکھیں، عوام کی بنیادی ضروریات پوری کیں اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ’’اقتصادی جہاد‘‘ کے جذبے کے ساتھ کام کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular