
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کیلئے تشکیل دئے گئے بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کے مقابل ادارہ بنانے کے عزائم سامنے آگئے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف سربراہان مملکت اور نمایاں شخصیات کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کا جو دعوت نامہ بھیجا ہے اس کے ساتھ بورڈ کا چارٹر بھی منسلک ہے۔ چارٹر کے مطابق بورڈ آف پیس ایک بین الاقوامی تنظیم ہو گی جو استحکام، مؤثر اور قانونی طرزِ حکمرانی کی بحالی، اور تنازعات سے متاثرہ یا خطرے سے دوچار علاقوں میں دیرپا امن کے قیام کے لیے کام کرے گی۔ چارٹر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پائیدار امن کے لیے سادہ اور مؤثر حل اور ناکام اداروں سے ہٹ کر سوچنے کی جرات ضروری ہے۔ ٹرمپ نے دعوت نامے میں واضح کیا ہے کہ یہ فورم مشرقِ وسطیٰ میں امن کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک نیا اور جرات مندانہ طریقہ اپنائے گا۔
ایک یورپی سفارت کار نے بورڈ آف پیس کو “ٹرمپ کی اقوام متحدہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔


































