
واشنگٹن : امریکا نے ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کے کاروبار میں ملوث فرموں اور جہازوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کےکاروبار سے منسلک 11 فرموں اور 20 جہازوں پر پابندی لگادی۔ جن فرموں پر پابندی لگائی گئی ان میں سے دو کا تعلق چین۔ دو کا ایران۔ ایک کا ویتنام اور ایک کا متحدہ عرب امارات سے ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ امریکہ ایرانی توانائی کی برآمدات کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایران کے پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں سہولت فراہم کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرتا رہےگا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے بائیڈن انتظامیہ کی سابق امریکی حکومت کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی کو دہرانے کی مذمت کی۔


































