Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کو 8 کروز میزائل اور 17 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے، یمن

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ٹرومین کو کئی ایک امریکی و برطانوی جنگی کشتیوں کے ہمراہ نشانہ بنایا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہماری فورسز نے یمن کے خلاف انجام پانے والے امریکی و برطانوی حملوں کو ناکام بنا دیا، جنرل یحیی السریع نے واضح کیا کہ یمنی مسلح افواج نے یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین (USS Harry S. Truman) نامی طیارہ بردار امریکی بحری جہاز سمیت امریکی و برطانوی جنگی کشتیوں کو بھی عین اس وقت نشانہ بنایا جب گذشتہ شام یمن کے خلاف جارحانہ حملے شروع ہوئے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ مزاحمتی کارروائی 8 کروز میزائلوں اور 17 ڈرون طیاروں کی مدد سے انجام دی گئی۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران ایک امریکی F-18 لڑاکا طیارہ بھی عین اسی وقت سرنگوں ہوا جب امریکی فریگیٹس یمنی ڈرون طیاروں اور کروز میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں تھے۔ جنرل یحیی السریع نے کہا کہ اس مزاحمتی آپریشن کے بعد دشمن کے اکثر لڑاکا طیارے یمنی ہوائی حدود سے باہر نکل بھاگے اور طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کو بچانے کے لئے بحیرہ احمر کی بین الاقوامی حدود میں پہنچ گئے۔ اس مزاحمتی حملے کے بعد طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کی عقب نشینی اور اس کے بحیرہ احمر کے شمالی حصے کی جانب چلے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے سے اس بحری بیڑے کا انخلاء بھی عین اسی وقت عمل میں آیا جب یمنی مسلح افواج کی جانب اسے متعدد میزائلوں و ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا۔
جنرل یحیی السریع نے کہا کہ ملکی فورسز امریکہ، برطانیہ و اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غاصب صیہونی رژیم و امریکہ کو حملے جاری رکھنے پر سختی کے ساتھ خبردار کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن ملکی دفاع کے اپنے حق کو مکمل طور پر استعمال کرے گا۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ یمنی مسلح افواج مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنی مزاحمتی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گی کہ جب تک غزہ کے خلاف جاری جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کر دیا جاتا!.

مزید پڑھیے

Most Popular