
واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ اٹھادیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں۔ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کو کمزور کیا جاتا ہے۔ اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔ آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔ ہم براہ راست اور روزمرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔


































