Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی کیلئے نئی تجاویز کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا، امریکا

واشنگٹن : امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے نئی تجاویز کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا۔ اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان نے کہاہے کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کیلئے جلد ہی ایک نئی تجویز پیش کرے گا۔ جس کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے اس مسودے کو تل ابیب اور ثالثوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کان کے مطابق نئی تجاویز کی تیاری کے باوجود امریکی حکام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرامید نہیں ہیں۔ امریکی حکام نئی تجویز کو آخری موقع قرار دے رہے ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے اسرائیلی ادارے کو بتایا کہ امریکی تجویز میں تمام متنازعہ نکات شامل ہیں۔ جن میں سب سے اہم غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان فلاڈیلفی کوریڈور بھی شامل ہے۔ ادھر امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا ہے بہت جلد امریکہ کی طرف سے زیادہ تفصیلی تجاویز محض اگلے چند دنوں میں سامنے آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدے کا فارمولہ اور متن طے کرنا مشکل مرحلہ ہے کیونکہ دونوں فریقوں کے لیے اسے قبول کرنا آسان نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular