Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی ایوان نمائندگان نے 95 ارب ڈالر کا غیر ملکی امداد کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن: امریکی حکومت نے اپنے ٹیکس دہندگان کے مزید پچانوے ارب ڈالر جنگوں میں جھونکنے کی منظوری دیدی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے طویل تعطل اور رکاوٹوں کے بعد یوکرین۔ اسرائیل اور تائیوان کیلئے امدادی پیکج منظور کرلیا ہے۔ بل میں 26 ارب ڈالر اسرائیل کیلئے مختص ہیں جس میں چودہ ارب ڈالرکی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ بل میں یوکرین کیلئے 61 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ آٹھ ارب ڈالر تائیوان کیلئے بھی رکھے گئے ہیں۔غیر ملکی امداد کا یہ بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔ یوکرین کے لیے امریکی امدادی بل کی منظوری پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کریملن نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے یوکرین کے لیے امداد کی منظوری اسے مزید تباہ کردے گی۔ یوکرین تنازعہ میں مزید ہلاکتیں ہوں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular