
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا ہے کہ لاہور کی سرزمین پر نہتے علی بلال کا خون بہایا گیا، بے گناہ کا خون امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب گھٹن کا خاتمہ ہوگا، ظلمتوں کے اندھیرے چھٹ جائیں گے، وطن عزیز میں عوامی آرزوؤں اور امنگوں کا سورج طلوع ہوگا۔


































