Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران میں رہا تینوں یورپی باشندے اپنے ممالک کو لوٹ گئے

مسقط: ایران میں قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کیے گئے تینوں یورپی باشندے اپنے ممالک کو لوٹ گئے۔ تینوں افراد میں سے دو آسٹریا اور ایران کی دُہری شہریت رکھتے ہیں جبکہ ایک ڈینش شہری ہے۔ انھیں ایران نے اپنے سفارت کار اسد اللہ اسدی کے بدلے میں جمعہ کو رہا کیا تھا۔ تینوں افراد کوخلیجی سلطنت عمان لایا گیا جہاں طبی معائنے اور مختصر قیام کے بعد انہیں بیلجیئم پہنچادیا گیا۔ ادھر ڈنمارک کے شہری تھامس جیمز کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے بیلجیئم اور یورپ کے ساتھ ایران کے تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر غیر ملکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کچھ یورپی شہریوں کا استحصال نہیں کیا جاتا تو انھیں حراست میں لینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular