Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار ملت پاکستان کے مسائل کا حل ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب میں فرزندان انقلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات، نظریات اور خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر نظریاتی و انقلابی اور تنظیمی شخصیات نے اپنی بھرپور شرکت کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ اپنے عشق کا اظہار کیا۔ برسی کے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں جاری بحرانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔
یاد رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے پروگرام مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے متعدد ممالک میں جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی دنیا بھر میں شناخت ہی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہید علامہ عارف حسینی (رح) کے افکار و نظریات ہیں۔ قم المقدس میں شہر علم و انقلاب ہونے کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین کا حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا پروگرام خاص اہمیت کا حامل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular